12 مئی، 2023، 12:51 AM

دہشت گردی کے خلاف سپاہ پاسداران انقلاب کا کردار ناقابل فراموش ہے، ایرانی وزیر خارجہ

دہشت گردی کے خلاف سپاہ پاسداران انقلاب کا کردار ناقابل فراموش ہے، ایرانی وزیر خارجہ

آئرش ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ملک اور قوم کی حفاظت اور خطے میں دہشت گردی کے خلاف کلیدی کردار ادا کررہی ہے۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آئرش ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ملک اور قوم کی حفاظت اور خطے میں دہشت گردی کے خلاف کلیدی کردار ادا کررہی ہے۔  

دونوں وزرائے خارجہ نے ایران اور آئر لینڈ کے باہمی تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری اور باہمی ہماہنگی کو فروغ دینے کے لئے دستیاب وسائل اور امکانات سے بھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

امیر عبداللہیان نے سویڈن کی جانب سے سپاہ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ اقدام کو ایران مخالف دہشت گرد عناصر کی پشت پناہی حاصل ہے۔ 

آئرلینڈ کے وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئر لینڈ نے سپاہ پاسداران انقلاب کے بارے میں ہونے والے پروپیگنڈے کا کبھی اعتبار نہیں کیا ہے کیونکہ ہم سپاہ پاسداران کو ایرانی حکومت کا حصہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے ایران اور عالمی جوہری ادارے کے درمیان مذاکرات پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان مذاکرات کے نتیجے میں ایران پر عائد پابندیاں ختم ہونے کی امید ہے۔ 

ایران کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر آئرلینڈ کے شہری کو آزاد کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا دونوں ممالک کے درمیان مختلف امور پر تعاون جاری رہے گا۔ انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ کو آئرلینڈ کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل قریب میں تہران کا دورہ کریں گے۔

News ID 1916423

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha